Monday, December 4, 2023
الرئيسيةEntertainmentشادی کی رسومات کے درمیان ریچا چڈھا اور علی فضل کی تصویر...

شادی کی رسومات کے درمیان ریچا چڈھا اور علی فضل کی تصویر وائرل

بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی رسومات شروع ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں کی آج سنگیت کی تقریب ہے۔ اس سے قبل ریچا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی تھیں۔ ساتھ ہی ریچا نے کیپشن میں لکھا – ‘ری علی!’ یعنی ریچا علی۔ ان تصاویر میں ریچا علی فضل رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

جہاں ریچا نے ہیوی ورک کے ساتھ پنک آئیوری والا لہنگا پہنے پہناہے، وہیں علی فضل آئیوری کرتا، پاجامہ اور اس پر بڑا دوپٹہ پہنے ہوئے ہیں۔ تصاویر میں دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل، ریچا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مہندی کی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں وہ اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ساتھ لکھا ہوا علی فضل کا نام فلاونٹ کرتی نظر آئیں۔

دونوں کی شادی کی تمام رسومات دہلی میں ہی ہو رہی ہیں، حالانکہ ان کے صحیح وینیو کے بارے میں ابھی تک کسی کو علم نہیں ہے۔ دونوں کی شادی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ اس دوران دونوں کے اہل خانہ اور کچھ قریبی دوست موجود ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ریچا چڈھا اور علی فضل کی ملاقات 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں فلم ’فکرے ریٹرنز‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں کی قربت جلد ہی محبت میں بدل گئی اور اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments