Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةEntertainmentبھارت آنے پریانکا چوپڑا سے مداحوں نے پوچھا بیٹی کہاں ہے

بھارت آنے پریانکا چوپڑا سے مداحوں نے پوچھا بیٹی کہاں ہے

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والی دیسی گرل پرینکا چوپڑا تقریباً تین سال بعد بھارت واپس آئی ہیں۔ پرینکا ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں تو پاپرازیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی کئی تصاویر کیمرے میں قید کر لیں۔ تاہم اس دوران ان کی بیٹی مالتی میری ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ وہیں پرینکا کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کی بیٹی مالتی میریکہاں ہیں؟ شائقین کو توقع تھی کہ مالتی بھی پرینکا کے ساتھ آئیں گی۔ ایسے میں ان کی بیٹی کو ساتھ نہ دیکھ کر مداحوں میں تھوڑی ناراضگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی آنے کے بعد پرینکا نے یہاں اپنی انسٹا اسٹوری پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ پرینکا نے جہاز کے اندر سے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی پہنچ چکی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی، جو انہوں نے کار میں بیٹھ کر بنائی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘ممبئی میری جان‘۔

اس کے بعد پرینکا چوپڑا نے ممبئی میں اپنے گھر پہنچتے ہی آرام کیا اور ٹی وی پر کرن جوہر کا شو ‘کافی ود کرن’ بھی دیکھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اگر آپ نے کرن جوہر کا شو ٹی وی پر نہیں دیکھا توتب تک آپ ممبئی میں نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنا پسندیدہ جنک فوڈ بھی کھا رہی ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں توپرینکا چوپڑا جلد ہی ہالی ووڈ فلم ’اٹز آل کمنگ بیک ٹو می‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ پرینکا اداکارہ عالیہ بھٹ اور کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ’جی لے ذرا‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments