Monday, September 25, 2023
الرئيسيةEntertainmentشلپا شیٹی کے بچوں نے منایا بھائی دوج، ویڈیو وائرل

شلپا شیٹی کے بچوں نے منایا بھائی دوج، ویڈیو وائرل

فلم اداکارہ شلپا شیٹی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شلپا نے جمعرات کو بھائی دوج کے موقع پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں شلپا کا بیٹا ویان اور بیٹی سمیشا بھائی دوج مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں، سمیشا ویان کی آرتی کرتی ہیں اور آخر میں دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے کیپشن میں لکھا، ‘بھائی بہن کی یاری ہے سب سے پیاری’۔شائقین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ویان اور سمیشا کی خوبصورتی پر پیار کی بارش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شلپا شیٹی نے 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے ویان کی پیدائش 2012 کو ہوئی اور 15 فروری 2020 کو وہ سروگیسی کے ذریعے بیٹی سمیشا کی ماں بنیں۔ شلپا شیٹی اپنے بچوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ شیئر کرتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی جلد ہی روہت شیٹی کی کاپ سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آئیں گی۔ 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments