Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةEntertainmentخواجہ سرا کے کردار میں نظر آئیں گی سشمیتاسین، فرسٹ لک سامنے...

خواجہ سرا کے کردار میں نظر آئیں گی سشمیتاسین، فرسٹ لک سامنے آئی

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سشمیتا سین جلد ہی اپنی آنے والی ویب سیریز میں ایک ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ تاہم اس ویب سیریز کا نام کیا ہوگا، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ لیکن سشمیتا نے جمعرات کو اس ویب سیریز سے اپنا فرسٹ لک ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے لکھا – ‘میں تالی بجاو¿ں گی نہیں! بجواو¿ں گی!

سشمیتا سین فرسٹ لک میں سبز رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔ ماتھے پر بڑی بندی، گلے میں مالا اور ہاتھوں میں چوڑی اور گھڑی پہنے وہ ایک مضبوط روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

سشمیتا اپنی آنے والی ویب سیریز میں معروف ٹرانس جینڈر گوری ساونت کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ گوری ساونت نے نہ صرف خواجہ سراو¿ں کے حق میں آواز اٹھائی بلکہ انہیں معاشرے میں عزت اور احترام دلانے کے لیے بھی بہت کام کیا۔ رپورٹس کے مطابق سشمیتا کی اس ویب سیریز میں گوری اور اس کے گود لیے ہوئے بچے کے درمیان تعلقات کو دکھایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments