جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد میں تقریب آزادی منائی
گئی صبح کو جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد کے طلباء وطالبات نے اساتذہ کی نگرانی میں شہیدانِ وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں عوام وخواص کی بڑی تعداد شریک رہی اس کے بعد جامعہ کے بانی وناظم مفتی ظفر احمد قاسمی کے بدست پرچم کشائی ہوئی اور راشڑیہ گیت پڑھا گیا پھر تلاوت قرآن اور نعت پاک کے بعد طلباء وطالبات نے نظمیں اور ترانے پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور نقد انعامات حاصل کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر جمعیتہ علماء مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا آج ہم 76واں یوم آزادی منارہے ہیں اور ملک میں آزادی کی پچھتر سالہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے آزادی انسان کی بیش بہا دولت ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت ضروری ہے ہندوستان کی تاریخ آزادی میں مسلم علماء وعوام نے بے شمار قربانیاں دیں, آزادی وطن کے لئے نواب علی وردی خان سے لیکر سراج الدولہ تک اور ٹیپو سلطان سے لیکر مولانا اسماعیل شہید تک بڑی طویل تاریخ ہے یہاں تک پہلی منظم جنگ آزادی 1857کی قیادت بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے کی اور اس کے بعد اس محاذ پر علماء اور مدارس اسلامیہ نے قربانیوں سے جہاد آزادی کے پرچم کو سربلند کیا تحریک ریشمی رومال ،تحریک خلافت ،سول نافرمانی تحریک ،ترک موالات تحریک اور ہندوستان چھوڑو تحریک ،میں شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی سے لیکر ابو الکلام آزاد تک اور شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی سے لیکر مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی تک نے قائدانہ کردار ادا کیا اور وطن عزیز کو برٹش سامراج سے آزاد کرایا بلا شبہ یہ تاریخی حقیقت ہے کے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ مسلم علماء وعوام کی قربانیوں کے تذکرے کے بغیر ادھوری ونامکمل ہے آج ہمیں اپنی نئی نسلوں تک اس سچائی کو پہونچانا ہے اور ملک میں سماجی نابرابری اور کمزور طبقات بالخصوص اقلیتوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے ملک کو بچانا ہے ملک میں قانون وانصاف کی حکمرانی کے لئے پر امن جدوجہد کرنا انھوں نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کے ہمیں تعلیمی معاشی سماجی سیاسی ہر طرح کی ترقی کے لئے جدو جہد کرنا ہے اس تقریب میں کثیر تعداد میں عوام وخواص موجود رہے پروگرام کی نظامت مفتی محمد مکرم قاسمی استاذ جامعہ ابوبکر صدیق نے کی اور دیگر انتظام مولانا حشمت اللہ صاحب ،مولانا محمد عقیل صاحب ،مفتی محمد ناظم صاحب ،قاری محمد اسعد صاحب ،حافظ محمد نجمی صاحب نے سنبھالے جبکہ شرکاء میں مفتی نور الحسن شیخو ،مولانا نجم الحسن خسرو ،حافظ محمد الیاس خاں ،حافظ اعجاز احمد ،حافظ فرمان ،حافظ نہال ،حافظ دانش خاں ، راشد خاں ،ماسٹر امیر الدین ،مرتضے خاں ،انتظار خاں ،حاجی رئیس محمد ،انصار قریشی ،نفیس احمد ،فیضان انصاری ،شہباز خاں ،حا فظ محمد فاروق ،حاجی شاہد خاں متولی ،حافظ رشید خاں ،انس خاں ، اجمل خان ،حاجی رئیس خاں ،وغیرہ,