Monday, February 26, 2024
الرئيسيةInternationalتھائی لینڈ میں چائلڈ کیئرمرکز میں اندھادھند فائرنگ، 38 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں چائلڈ کیئرمرکز میں اندھادھند فائرنگ، 38 افراد ہلاک

بنکاک، 06 اکتوبر

۔ تھائی لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کو گولیوں کی بوچھار نے ہلا کر رکھ دیا۔ اس واقعے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ قاتل نے اس اجتماعی قتل کو انجام دینے کے بعد اپنی بیوی اور بچے سمیت خود کوبھی گولی مار لی۔

معلومات کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تھائی لینڈ پولیس کے ترجمان اچایون کرتھونگ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ بوا لامفو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعہ میں 38 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔ نگہداشت کے مرکز میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے کچھ بالغ افراد بھی گولی لگنے سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

بتایا گیا کہ یہ فائرنگ اور بہیمانہ قتل ایک سابق پولیس افسر نے کیا ہے۔ بندوق بردار، سابق پولیس افسر، قتل کرنے کے بعد موقع سے غائب ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بچوں اور بڑوں پر فائرنگ کی اور بعض پر چاقو سے حملہ بھی کیا۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ حملہ آور سفید رنگ کی پک اپ میں فرار ہو گیا جس پر بنکاک کی لائسنس نمبر پلیٹ تھی۔ اب پولیس مذکورہ گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنے بچے اور بیوی کو بھی گولی مار دی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پرایوت چان اوچا نے تمام ایجنسیوں کو کارروائی کرنے اور مجرم کو پکڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments