Wednesday, March 27, 2024
الرئيسيةInternationalانڈونیشیا میں فٹبال میچ میں تشدد کے بعد بھگدڑ ، 174 افراد...

انڈونیشیا میں فٹبال میچ میں تشدد کے بعد بھگدڑ ، 174 افراد ہلاک

جکارتہ، 02 اکتوبر

۔ انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں ہفتے کی رات اریما ایف سی اور پرسیبا سورابایا ٹیم کے درمیان فٹ بال میچ ختم ہونے کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ 129 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مشرقی جاوا کے ڈپٹی گورنر ایمل دردک نے اتوار کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ میں 174 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوئے۔

مشرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افینٹا نے کہا کہ حملہ ہارنے والی ٹیم کے حامیوں نے کیا۔ اس پر پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ انڈونیشیا کے وزیر کھیل زین الدین آملی نے کہا ہے کہ وزارت فٹ بال میچوں میں سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لے گی۔ دریں اثنا، انڈونیشیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے انڈونیشیا کی ٹاپ لیگ میں کھیلوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments