Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةInternationalپاکستان میں دہشت گردوں نے انسداد دہشت گردی کے مرکز پر کیاقبضہ

پاکستان میں دہشت گردوں نے انسداد دہشت گردی کے مرکز پر کیاقبضہ

اسلام آباد، 19 دسمبر  

پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس سے اسلحہ چھین لیا اور ایک انسداد دہشت گردی مرکز پر قبضہ کر لیا۔ پاکستانی طالبان دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کو ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں انسداد دہشت گردی مرکز میں رکھے جاتے ہیں۔ وہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی جب ایک دہشت گرد نے ایک پولیس اہلکار سے اے کے 47 رائفل چھین کر فائرنگ کردی۔ اس نے مرکز میں موجود دیگر دہشت گردوں کو رہا کر دیا اور مل کر کمپلیکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ان لوگوں نے وہاں موجود کئی پولیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔

اس پورے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے یرغمالیوں کی رہائی اور انسداد دہشت گردی مرکز کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال نے کہا کہ مرکز پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ دوران تفتیش ایک دہشت گرد نے پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر عمارت پر قبضہ کر لیا۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور صوبائی وزیر شاہ محمد دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیے بنوں پہنچ گئے ہیں۔ یہ دونوں بنوں کے رہائشی ہیں۔

دریں اثناء دہشت گردوں نے انہیں بحفاظت افغانستان لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے خود کو مجاہدین اسلام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کل ان کا خواب دیکھا تھا کہ کچھ لوگوں کو مارو، کچھ کو یرغمال بنا لو، پھر ہم کو راستہ ملے گا۔ ویڈیو میں ایک زخمی پولیس اہلکار بھی نظر آ رہا ہے۔

دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میجر خورشید اکرم اور دس دیگر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان لوگوں نے افغانستان کو محفوظ راستہ دینے کی بات کی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ 35 فدائین جیل سے باہر نکل چکے ہیں اور اگر انہیں بحفاظت افغانستان نہ پہنچایا گیا تو تمام یرغمالیوں کو قتل کر دیں گے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments