Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةNationalامت شاہ,راہل گاندھی اور کیجریوال نے دی ٹیم انڈیا کی جیت...

امت شاہ,راہل گاندھی اور کیجریوال نے دی ٹیم انڈیا کی جیت پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 23 اکتوبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو ٹیم انڈیا کو T20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دینے پر مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، T20 ورلڈ کپ شروع کرنے کا صحیح طریقہ… دیوالی شروع ہو رہی ہے۔ وراٹ کوہلی کی شاندار اننگ۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ایک انتہائی دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلی وکٹ پر آنے والے کوہلی نے آخر تک شاندار اننگ کھیل کر بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ”پاکستان کے خلاف میچ کتنا دلچسپ تھا۔ دباو¿ میں یہ سب سے بڑی فتح ہے۔ شاندار کارکردگی، ٹیم انڈیا، آنے والے میچوں کے لیے نیک خواہشات۔

اس جیت پر دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا شاندار میچ تھا۔ وراٹ کے شاندار کھیل نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شاندار فتح دلائی۔ٹی ۔20 ورلڈکپ میں ہندوستان کی جیت کی شروعات کے لئے ٹیم انڈیا اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد۔ جیت کے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ورلڈ کپ بھی جیتیں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments