Friday, April 19, 2024
الرئيسيةNationalآسام :آٹھ باغی گروپوں اور مرکز کے درمیان معاہدہ

آسام :آٹھ باغی گروپوں اور مرکز کے درمیان معاہدہ

نئی دہلی، 15 ستمبر

۔ مرکز اور آسام حکومت نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ریاست کے آٹھ قبائلی باغی گروپوں کے ساتھ ایک سہ فریقی امن معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے حکومت آسام کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ یہ آسام اور شمال مشرق کے لیے ایک اہم دن ہے۔ اس علاقے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے نریندر مودی کی حکومت نے کئی پروگرام اپنے ہاتھ میں لیے تھے۔ آج ہم اس میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شاہ نے کہا کہ آسام کے تقریباً 1100 لوگ آج ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ آج شمال مشرقی ریاستوں میں تقریباً 65 فیصد سرحدی تنازعات حل ہو چکے ہیں اور باقی بھی حل ہونے کے مراحل میں ہیں۔ آج ہم قومی دھارے میں آنے والے 8 قبائلی گروپوں کے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

شاہ نے کہا کہ 2024 سے پہلے ہماری ترجیح تمام مسلح نوجوانوں کو ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں لانے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آسام اور شمال مشرق منشیات سے پاک، دہشت گردی سے پاک، تنازعات سے پاک اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ہوں۔ مودی حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما نے یقین ظاہر کیا کہ اس معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی آسام میں امن اور ہم آہنگی کا دور شروع ہو گا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments