Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNationalممبران پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش...

ممبران پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 19 نومبر

لوک سبھا کے اسپیکر اوم بڑلا نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاو¿س کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے ، ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی اور پارلیمنٹ کے دونوں سکریٹریٹ کے عہدیداروں نے بھی پھول چڑھائے۔اس موقع پر ملک بھر کی ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں سے منتخب نوجوانوں نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments