Wednesday, December 6, 2023
الرئيسيةNationalاترپردیش اور اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وارننگ

اترپردیش اور اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وارننگ

نئی دہلی، 16 ستمبر

۔ خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے ایریا اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو ان دونوں ریاستوں کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ آج گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں گزشتہ رات اچھی بارش ہوئی ہے۔ آج صبح بھی بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ کے مطابق دہلی-این سی آر میں دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اترپردیش میں شدید بارش کی وجہ سے لکھنؤ میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو ضلع کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں 12ویں جماعت تک تعطیل کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اترپردیش میں آئندہ دو سے تین دنوں تک حالات کم و بیش ایسے ہی رہیں گے۔ لکھنؤ، کانپور، نوئیڈا سمیت کئی اضلاع میں رات سے رک رک کر بارش ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے لکھنؤ اور اناؤ میں مکانات گر گئے ہیں۔ لکھنؤ میں ملبے میں دب کر 3 بچوں سمیت 9 افراد کی موت ہو گئی۔ اناؤ میں بھی ملبے میں دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 16 ستمبر کو اترپردیش کے 40 سے زائد اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں لکھنؤ، اناؤ، کانپور نگر، کانپور دیہات، ہمیر پور، جھانسی، جالون، اٹاوہ، اوریا، قنوج، ہردوئی، مئو، غازی پور، چندولی، وارانسی، سدھارتھ نگر، بلرام پور، گونڈا، ایودھیا، پرتاپ گڑھ، سنت روی داس، مرزا پور، کوشامبی، چترکوٹ، باندہ، فتح پور، رائے بریلی، امیٹھی، بارہ بنکی اور میرٹھ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بجلی چمکنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ پریاگ راج، جونپور، سلطان پور، اعظم گڑھ، امبیڈکر نگر، بستی، گورکھپور اور سنت کبیر نگر اضلاع میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ بجلی کی گرج چمک کے درمیان بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو اتراکھنڈ کے الموڑہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس الرٹ کو دیکھتے ہوئے الموڑہ کے ضلع افسر نے ضلع کے تمام اسکولوں کو تعطیل کا حکم دیا ہے۔ موسلادھار بارش کی وارننگ کے پیش نظر نہ صرف الموڑہ بلکہ ریاست کے دیگر اضلاع جیسے ردرپریاگ، چمولی، پتھورا گڑھ وغیرہ میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments