Sunday, March 24, 2024
الرئيسيةNewsبہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب سے 19 کی موت

بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب سے 19 کی موت

چھپر ہ / پٹنہ ، 14 دسمبر

بہار کے سارن ضلع میں غیر قانونی شراب نے تباہی مچا دی ہے۔ منگل کی رات سے بدھ تک زہریلی شراب پینے سے 19 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حالانکہ صدراسپتال چھپرہ نے14 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ نے فی الحال اس واقعے میں کسی بھی قسم کی شراب پینے کی تردید کی ہے ، حالانکہ متوفی کے لواحقین کا دعویٰ ہے کہ تمام کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔

چھپرہ صدر اسپتال کے ڈاکٹر دھننجے کمار کے مطابق سبھی لوگوں نے کچھ مشتبہ چیز پی تھی۔ یہ مشکوک چیز کیا ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔ ڈی ایس پی مدھورا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دیسی شراب کی ایک بڑی کھیپ مشرخ اور اسوا پور کے علاقے میں پہنچی تھی جسے 50 سے زائد لوگوں نے پی تھی ۔ 20 سے زائد لوگوں نے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ تمام کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سب نے 20-20 روپے میں دیسی شراب کے پاؤچ خریدے اور پیے۔ تمام لوگ ایک کلو میٹر کے دائرے کے اندر کے رہنے والے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق سبھی نے شراب نوشی کی تھی۔ اس کے بعد الٹی ۔ دست کی شکایت شروع ہو گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنی بینائی کھو بیٹھے۔ گھر واپس آتے ہی کچھ دیر بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اچانک تیز بخار ہو گیا۔ دست شروع ہو گئی۔ پیٹ میں درد کی شکایت ہونے لگی۔ اسپتال لے جانے کے دوران ہی منگل کی رات پانچ لوگوں کی موت ہو چکی تھی ۔ باقی کی موت بدھ کے روز علاج کے دوران ہوئی ہے۔

صدر اسپتال چھپرہ کے ذریعہ دی گئی مرنےوالوں فہرست میں30 سالہ مکیش شرماولد بچہ شرما، 38 سالہ امیت رنجن ولد دویندر کمار سنہا، 45 سالہ سنجے سنگھ ولد وکیل سنگھ ، 46 سالہ وجیندر یادو ولد آنجہانی نرسنگھ رائے ، 55 سالہ رام جی ساہ ولد گوپال ساہ ، 38 سالہ کنال کما رسنگھ ولد بھٹو سنگھ ، 42سالہ ناصر حسین ولد شمس الدین ، 43 سالہ جے دیو سنگھ ولد بندا سنگھ ، 42 سالہ رامیش رام ولد کنہیا رام ،48 سالہ چندرما رام ولد ہیمراج جی ، 16 سالہ وکی مہتو ولد سریش مہتو، بھرت رام ولد موہر رام ، گوند رام ولد گھناون رائے ، منوج رام ولد سپوت رام کا علاج کے دوران موت ہو گئی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments