Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsگیا۔دھنباد روٹ پر مال گاڑی کے 53 ڈبے پٹری سے اترے

گیا۔دھنباد روٹ پر مال گاڑی کے 53 ڈبے پٹری سے اترے

پٹنہ، 26 اکتوبر  ۔

بہار کے گیا ضلع میں گیا۔دھنباد روٹ پر گڑپا اسٹیشن پر بدھ کی صبح چھ بجے ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ 58 بوگیوں والی اس مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے 53 بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ یہ مال گاڑی کوئلہ لے کرجا رہی ہے۔ پٹری سے اترنے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا جارہا ہے۔ اس حادثے میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں لگے کئی بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کے اگلے حصے میں انجن، ایک بوگی اور پچھلے حصے کی 5 بوگیاں محفوظ ہیں۔ ڈرائیور اور گارڈ بھی محفوظ ہیں۔ اپ اور ڈاون ریل سیکشن پر آمدورفت ٹھپ ہے۔ ریلوے کے سینئر افسران موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ مال گاڑی کوڈرما سے گیا جا رہی تھی۔

  

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments