Thursday, April 18, 2024
الرئيسيةNewsوزیر اعظم نے لانچ کی 5 جی سروس ، بھارت کی مواصلاتی...

وزیر اعظم نے لانچ کی 5 جی سروس ، بھارت کی مواصلاتی انقلاب

نئی دہلی، یکم اکتوبر

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز یہاں پرگتی میدان میں تقریباً 11:35 بجے 5جی سروس لانچ کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت مواصلاتی انقلاب میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا۔ وزیر اعظم کے انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح پرہوئی اس لانچنگ سے تقریب گاہ تالیوں سے گونج اٹھی۔

اس سے قبل5جی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی ٹیلی کام وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی بھارت میں 5جی سروس لانچ کرنے والے ہیں۔ آج کا دن ٹیلی کمیونیکیشن کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کی بنیاد ہے۔ یہ ڈیجیٹل خدمات کو ہر شخص تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5جی سروس تعلیم، صحت، زراعت، لاجسٹکس، بینکنگ جیسے کئی شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی اور نئے امکانات پیدا کرے گی۔ ڈیجیٹل صلاحیتوں کو درمیان میں رکھ کر اس کے چاروں طرف د نئی خدماتبنیںگی۔

وزیر اعظم مودی نے 5جی لانچ کرنے سے پہلے ایک نمائش کا معائنہ کیا۔ ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے وزیر اعظم کو 5 جی سروس کے بارے میں آگاہ کیا۔ گروپ کے سربراہ مکیش امبانی بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔ انڈیا موبائل کانگریس 4 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس کا تھیم ”نیو ڈیجیٹل یونیورس“ ہے۔ اس کانفرنس میں کاروباری، اختراع کار اور سرکاری اہلکار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنانے اوراس کو پھیلانے سے پیدا ہونے والے منفرد مواقع پر غور کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ سہولت کے افتتاح کے دوران دہلی کے دوارکا سیکٹر 25 میں میٹرو اسٹیشن کے آئندہ اسٹیشن کی زیر زمین سرنگ سے 5جی خدمات کے کام کاج کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

دریں اثنابھارتی ایئر ٹیل اور ریلائنس جیونے وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی اور آبائی ریاست گجرات کے احمد آباد میں ہفتے کے روز ہی 5جی موبائل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ان مقامات پر موجود رہیں گے۔ 5جی لانچ کے دوران ریلائنس جیو نے ممبئی کے ایک اسکول کے ایک استاد کو مہاراشٹر، گجرات اور اڈیشہ کے تین مختلف مقامات کے طلبا سے جوڑا۔ تقریب میں موجود لوگوں کو دکھایا گیا کہ کس طرح 5جی اساتذہ کو طلبا کے قریب لا کر، ان کے درمیان جسمانی فاصلے کو ختم کرکے تعلیم کو آسان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ملک میں چار مقامات پر 5جی کا کامیاب تجربہکر چکا ہے۔ ان چار مقامات میں دہلی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، بنگلور کا میٹرو، کانڈلا پورٹ اور بھوپال کا اسمارٹ سٹی علاقہ شامل ہے۔ مرکزی انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو کہہ چکے ہیںکہ ملک میں 5 جی کو آہستہ آہستہ مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 13 شہروں میں 5 جی سروس شروع کی جائے گی۔ یہ شہر دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو، چنڈی گڑھ، چنئی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، کولکاتا، جام نگر، لکھنو¿ اور پونے ہیں۔ دو سال کے بعد 5جی سروس کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ5جی اگلی نسل کے موبائل نیٹ ورک کی صلاحیت ہے۔ یہ تیز رفتاری سے ڈیٹا کے بڑے سیٹ کی ترسیل کو آسان بنا سکتا ہے۔ 3جی اور 4جی کے مقابلے میں5جی میں کم از کم تاخیر کے ساتھ ڈیٹا کی ایک طے مقدار کو چلانے کی صلاحیت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 4جی سے 10 گنا زیادہ ہو جائے گی۔

صحت کی خدمات میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھے گا۔ دور دراز دیہی اور پہاڑی علاقوں میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنگین بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔ ہوٹل اور مہمان نوازی کے شعبے میں بھی روبوٹس کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔ اس سے ورچوئل رئیلٹی کے شعبہ کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ذریعے ورچوئل ٹورازم کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

زراعت کے شعبے میں ڈرونز کو موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیز، موسم کی معلومات کا زیادہ درست اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں تیز تر انٹرنیٹ اور زیادہ کنیکٹیویٹی بہتر اور تیز نتائج دینا شروع کر دے گی۔ تمام تجرباتی سطح پر چلائی جا رہی ڈرائیور لیس کار اور ڈرائیور لیس میٹرو کے آپریشن کو مزید بخوبی انجام دیا جا سکے گا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments