اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید

News International

ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے فلسطین میں دہشت گردی کی انتہا کردی ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں فریڈم فائٹر ودیع الحوح بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج نابلس شہر میں چھاپے مارے جس کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے 6 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سینکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔اسرائیلی فورسز نے اس کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نابلس میں فلسطینی گروپ عرین الاسود کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *