Wednesday, December 6, 2023
الرئيسيةNewsممبئی میں 1992 میں ہوئے فسادات کے الزام میں ایک گرفتار

ممبئی میں 1992 میں ہوئے فسادات کے الزام میں ایک گرفتار

ممبئی، 11 دسمبر

ممبئی میں 1992 کے فسادات کے ملزم کو پولیس نے ملاڈ کے دندوشی بس ڈپو کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت تبریز عظیم خان (47) کے طور پر ہوئی ہے۔ دنڈوشی پولیس اسٹیشن کی ٹیم تبریز عظیم خان سے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 1992 کے دنڈوشی تھانہ علاقے میں ہوئے فسادات میں 9 ملزمان نامزد تھے۔ جن میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چھ ملزمان مفرور ہیں۔ اس وقت گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کو بعد میں عدالت نے بری کر دیا تھا جبکہ ایک ملزم کی موت ہو چکی ہے۔ اس کیس میں عدالت نے 2004 میں چھ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن پھر بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر تمام چھ ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ ان چھ ملزمان میں سے تبریز عظیم خان کی جگہ بدل کر ممبئی کے مختلف علاقوں میں رہنے کی اطلاع دنڈوشی پولیس کو ملی تھی۔ اس وجہ سے دنڈوشی تھانے کی ٹیم نے مخبروں سے ٹھوس اطلاع ملنے پر تبریز عظیم خان کو دنڈوشی تھانے سے گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments