Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNewsاروناچل، ناگالینڈ میں افسپا کی میعاد میں چھ ماہ کی توسیع

اروناچل، ناگالینڈ میں افسپا کی میعاد میں چھ ماہ کی توسیع

نئی دہلی، یکم اکتوبر

۔ مرکزی حکومت نے اروناچل پردیش کے غیرمامون اضلاع میں اسپیشل آرمڈ فورسز ایکٹ (افسپا) کی میعاد آج (ہفتہ) سے مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دی ہے۔ اس قانون کے تحت شورش زدہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بغیر وارنٹ کے جانچ، گرفتاری سمیت مختلف حفاظتی اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

اروناچل پردیش کے تیرپ، چانگ لانگ، لونگڈنگ اضلاع اور نامسائی ضلع میں نامسائی اور مہادیوپور پولیس تھانہ علاقے میں آنے والے علاقوں میں آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ 1958 کے تحت افسپا کی معیاد میں ہفتہ سے چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ان تمام علاقوں کو پہلے ہی ڈسٹرب ایریا قرار دیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کو مرکزی حکومت نے ناگالینڈ کے نو اضلاع اور چار اضلاع کے 16 تھانہ علاقوں میں اس استحقاق قانون کی مدت چھ ماہ کے لیے بڑھا دی تھی۔ وزارت داخلہ نے ان دونوں ریاستوں میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد افسپا کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ یہ قانون کچھ شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں نافذ ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اس قانون کے تحت سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ ناگالینڈ میں کل 16 اور اروناچل پردیش میں 26 اضلاع ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments