Sunday, April 14, 2024
الرئيسيةNewsدہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں مسلسل گراوٹ جاری

دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں مسلسل گراوٹ جاری

نئی دہلی، 04 نومبر

دہلی ۔این سی آر میں فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی۔این سی آر جمعہ کی صبح دھندکے آغوش میںنظر آئی۔ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو ہوا کے معیار کا انڈیکس 472 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے 5 نومبر تک آلودگی میں اضافے کی پیشن گوئی کی تھی۔ اس کے پیش نظر جمعرات کے روز گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر پی) کا چوتھا مرحلہ نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب دارالحکومت میں ڈیزل پر چلنے والی تمام کمرشیل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس دوران نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) فی الحال نوئیڈا میں 562، گروگرام میں 539 ہے جبکہ فی الحال دہلی کا مجموعی اے کیو آئی 472 ہے، جو کہبے حد سنگین ہے۔

ساتھ ہی آنند وہار میں 473، وزیر پور میں 475، جہانگیر پوری میں 485، منڈکا میں 476، روہنی میں 474، وویک وہار میں 475، نجف گڑھ میں 481، نریلا میں 477، انڈیا گیٹ پر 448، آئی جی ایئرپورٹ پر 453اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments