Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsچار دن کی اے سی بی حراست میں بھیجے گئے امانت اللہ...

چار دن کی اے سی بی حراست میں بھیجے گئے امانت اللہ خان

نئی دہلی ، 17 ستمبر ۔

راؤز ایونیو کورٹ نے وقف بورڈ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو چار دن کے لیے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ خصوصی جج وکاس دھول نے یہ حکم دیا۔

امانت اللہ کو اے سی بی نے 16 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ آج اے سی بی نے راو¿ج ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ اے سی بی نے امانت اللہ کی 14 دن کی تحویل مانگی تھی۔ اے سی بی کی طرف سے پیش ہونے والے سرکاری وکیل اتل کمار سریواستو نے کہا کہ امانت اللہ خان پر اپنے رشتہ داروں کو وقف بورڈ میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ ایک مقامی اخبار میں بھرتی کے لیے اشتہار دیا گیا۔ اوکھلا سے 22 لوگوں کو بھرتی کیا گیا جہاں سے امانت اللہ خان ایم ایل اے ہیں۔ ایک اندراج درج کیا گیا ہے کہ امانت کو چار کروڑ نقد دیے گئے۔ اس کے علاوہ 16 ستمبر کو دو جگہوں سے 24 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔

سریواستو نے کہا کہ جو رقم لی گئی وہ اتراکھنڈ اور تلنگانہ کو بھیجی گئی تھی۔ تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ سریواستو نے عدالت کو دستاویزات سونپتے ہوئے کہا کہ ملزم سے ابھی پوری تفتیش ہونا باقی ہے۔ ان کی آمدنی 4 لاکھ 32 ہزار روپے ہے اور انہیں 4 کروڑ روپے نقد ملتے ہیں۔ جانچ کے دوران اے سی بی کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ، تھپڑ مارے گئے، ملزم کے یہاں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

امانت اللہ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل راہل مہرا نے کہا کہ اے سی بی تحقیقات کے لیے کہیں بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی بی کے ذریعہ تحویل کی درخواست ایسا ہی ہے جیسے کوئی مندر میں آکر پرساد لے جائے۔ وقف ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مہرا نے کہا کہ اس میں سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ بھرتی میں غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن بھرتی غیر قانونی نہیں ہے۔ انہوں نے تعینات ملازمین کی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف آپ کا ہاتھ اوپر ہونے کی وجہ سے آپ کچھ نہیں کہہ سکتے،قانون کی حکمرانی ہے۔ یہ پرساد نہیں ہے کہ جو 14 دن لے وہ چلا جائے۔ ملزم ایم ایل اے ہیں ، لاکھوں لوگ انہیں جانتے ہیں۔ راہل مہرا نے کہا کہ ملزم سے 4 کروڑ روپے کا کیا تعلق ہے؟ اے سی بی جو چاہے کہہ سکتی ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments