عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ضمانت News Politics September 28, 2022callafzanLeave a Comment on عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ضمانت نئی دہلی، 28 ستمبر ۔ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وکاس دھول نے وقف بورڈ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے ملزم عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے 27 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ امانت اللہ خان کو اے سی بی نے 16 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 26 ستمبر کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اے سی بی کے مطابق وقف بورڈ میں بھرتی کے لیے ایک مقامی اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا لیکن انھوں نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا۔ اے سی بی نے عدالت کو بتایا کہ 22 لوگوں کو اوکھلا سے بھرتی کیا گیا تھا جہاں سے امانت اللہ خان ایم ایل اے ہیں۔ اے سی بی نے عدالت کو بتایا کہ جمع کی گئی رقم اتراکھنڈ اور تلنگانہ کو بھیجی گئی تھی۔ 16 ستمبر کو دو جگہوں سے 24 لاکھ روپے کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔