Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNewsکسی کوڈرنے کی ضرورت نہیں،ملک میں نریندرمودی کی حکومت:امت شاہ

کسی کوڈرنے کی ضرورت نہیں،ملک میں نریندرمودی کی حکومت:امت شاہ

پورنیہ ، 23 ستمبر  ۔

بہار کے پورنیہ شہر کے رنگ بھومی میدان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بہار کی سرحد سے متصل یہ ضلع ہندوستان کا حصہ ہے۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ملک میں نریندر بھائی مودی کی حکومت ہے۔

بہار میں عظیم اتحاد حکومت پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جنگل راج کی حکومت آئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کی عظٖیم اتحاد حکومت میں مسلسل فائرنگ،عصمت دری، اغوا، ڈکیتی، قتل و غارت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش بابو اپنی پارٹی بدل کر وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ نتیش کمار اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز سے ہی سب کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے لالو کو دھوکہ دیا، پھر اپنی پارٹی کے سب سے بڑے سوشلسٹ لیڈرجارج فرنانڈس کو دھوکہ دیا، پھر شرد یادو کو دھوکہ دیا۔ بی جے پی کودو بار نہیں بخشا اور دلت لیڈر جیتن رام مانجھی کو بھی نہیں بخشا گیا۔ فریب کا جوہر ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے۔ وہ صرف کرسی کے پجاری ہیں، چاہے نتیش کمار کو اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔

امت شاہ نے کہا کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں بہار کے عوام نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو اکثریت دی تھی۔ اس اکثریت کے ساتھ نتیش کمار نے دھوکہ دے کر بڑا جرم کیا ہے، جس کا جواب عوام 2024 میں دیں گے۔

امت شاہ نے کہا کہ 2024 میں جہاں بڑے بھائی کا چھوٹا بھائی صاف ہوگا، وہیں 2025 میں بہار میں بھی بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت آئے گی ۔ بہار میں بھی کمل کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے ان سیمانچل اضلاع میں قبائلیوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہیں بھگایا جا رہا ہے، انہیں ڈرایا جا رہا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت قبائلیوں کے لیے جو اسکیم بھیجتی ہے وہ ان تک نہیں پہنچتی۔ راستے میں کچھ دبنگ لوگ کھا جاتے ہیں۔

للن سنگھ پر طنز کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ لالو جس للن بابوکی مخالفت کرتے تھے اور کہتے تھے چارہ چور و ہی ، چارہ چور اب اقتدار میں ہے، اب ان کی بولی کیوں نہیں نکل رہی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ بہار میں موجودہ حکومت سی بی آئی کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ سی بی آئی کسی گھوٹالے کو پھر سے بے نقاب کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار اور جھارکھنڈ بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے گڑھ کے طورپرجانے جاتے تھے، جنہیں گزشتہ آٹھ سالوں میں مرکز کی نریندرمودی حکومت نے اکھاڑ پھینکا ہے۔ مودی حکومت غریبوں کی حکومت ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں غریبوں کے لیے گھر بنائے۔ ماؤں بہنوں کو مفت سلنڈردئیے گئے۔ غریبوں کو پانچ لاکھ تک کا ہیلتھ انشورنس دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments