Friday, March 29, 2024
الرئيسيةNewsخدمت اور وقف کی علامت ہے وزیراعظم مودی کی زندگی: شاہ

خدمت اور وقف کی علامت ہے وزیراعظم مودی کی زندگی: شاہ

نئی دہلی، 17 ستمبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر صحت مند اور لمبی زندگی کی تمنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی خدمت اور وقف کی علامت ہے۔

شاہ نے ہفتہ کو سلسلے وار ٹویٹس کرکے وزیراعظم مودی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا، ’’ملک کے ہر دل عزیز رہنما اور ہم سب کو متاثر کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور میں ایشور سے ان کی بہترین صحت مند اور لمبی زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’مودی جی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ ناممکن کاموں کو ممکن کر دکھایا ہے۔ غریبوں کی فلاح و بہبود، اچھی حکمرانی، ترقی، قومی سلامتی اور تاریخی اصلاحات کے متوازی تال میل کے ساتھ نریندر مودی نے ماں بھارتی کو دوبارہ سب سے بلند مقام پر پہنچانے کا عزم پورا کر دیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا، ’’یہ فیصلہ کن قیادت اور اس قیادت میں لوگوں کے اٹوٹ اعتماد کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ ایک محفوظ، مضبوط اور خود انحصاری والے نئے ہندوستان کے معمار نریندر مودی جی کی زندگی خدمت اور وقف کی علامت ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار کروڑوں غریبوں کو ان کے حقوق دینے کے بعد مودی جی نے ان میں امید اور اعتماد کا جذبہ پیدا کیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آج 17 ستمبر کو وزیراعظم مودی کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر بی جے پی آج سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا منا رہی ہے۔ اس کے تحت ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments