Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsکانگریس صدر کا الیکشن نہیں لڑیں گے اشوک گہلوت

کانگریس صدر کا الیکشن نہیں لڑیں گے اشوک گہلوت

نئی دہلی، 29 ستمبر

۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ خود گہلوت نے جمعرات کو پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد یہ جانکاری دی۔

گہلوت نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ راہل گاندھی کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑیں۔ اس کے لیے وہ خود کوچی گئے اور راہول گاندھی سے درخواست کی، لیکن جب وہ نہیں مانے تو انھوں نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا ذہن بنا لیا۔ اب راجستھان میں بحران کے بعد وہ صدر کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔

گہلوت نے کہا کہ وہ کانگریس کے وفادار سپاہی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں راجستھان میں جو کچھ ہوا اس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے ان واقعات پر پارٹی صدر سونیا گاندھی سے معافی بھی مانگی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گہلوت وزیر اعلی کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا پارٹی کسی اور کو وزیر اعلی بنائے گی۔ جب گہلوت سے صحافیوں نے اس معاملے پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کا حق ہے۔ وہ جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments