Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsبھارتی ویمنز ٹیم نے ساتویں مرتبہ جیتا ایشیا کپ کا خطاب 

بھارتی ویمنز ٹیم نے ساتویں مرتبہ جیتا ایشیا کپ کا خطاب 

فائنل میں سری لنکا کو8 وکٹ سے دی شکست

سلہٹ ، 15 اکتوبر

گیندبازوںعمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 65 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ 66 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ہندوستانی ٹیم کو تیز شروعات دی۔ خاص طور پر مندھانا نے بہت جارحانہ انداز اپنایا۔ دونوں نے 3.3 اوورز میں 32 رنز جوڑے۔ اس سکور پر شیفالی 5 رنز بنا کر انوکا رناویرا کا شکار بنیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جمائمہ روڈریگز زیادہ کچھ نہ کر سکیں اور صرف 2 رنز بنا کر کاویشا دلہری کا شکار بن گئیں۔ تاہم یہاں سے اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 8.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ اسمرتی 51 اور کور 25 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 11 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ لوٹیں۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔ سری لنکائی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے آگے نہ ٹک سکے اور ٹیم نے کپتان چماری اٹا پٹو ( 06)، ہرشیتا مادوی ( 01) ، انوشکا سنجیوانی ( 02) اور حسینی پریرا ( 00) کی صورت میں صرف 9 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ سری لنکن ٹیم کے آو¿ٹ ہونے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا اور ٹیم نے 16 اوورز میں 43 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں۔ صرف انوکا راناویرا اور اوشادی رانا سنگھے کچھ جدوجہد کر سکی۔ راناویرا نے ناٹ آو¿ٹ 18 اور رانا سنگھے نے 13 رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین ، راجیشوری گائیکواڈ اور اسنیہ رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ہندوستان کا ساتواں ایشیا کپ خطاب ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے 8 ایڈیشنز میں سے ، بھارت کو سال 2018 میں صرف ایک بار شکست ہوئی ہے ، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرخطاب جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی بھارت کو صرف پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، باقی تمام میچوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments