دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کے گھر پر حملہ

News National

نئی دہلی، 17 اکتوبر

دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے گھر پر کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سواتی مالیوال نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان کی والدہ کی گاڑی اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔ شکر ہے کہ وہ واقعے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔ اگر ہوتی تو کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا تھا۔

سواتی مالیوال نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ مالیوال نے کہا ہے کہ حملے کے وقت وہ اور ان کی والدہ گھر پر نہیں تھیں۔ حملہ آور نے کار کو بری طرح توڑدیا اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس نے ٹویٹ کر کے کہا-’کچھ بھی کر لو، میں نہیں ڈروں گی‘۔ سواتی اپنی والدہ کے ساتھ شمالی ضلع کے سول لائنز میں رہتی ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بارے میں سواتی مالیوال کے ٹوئٹ پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں دہلی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کھلے عام قتل ہو رہے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ایل جی بھی امن و امان کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی کچھ وقت دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *