Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsبنگال:مورتی وسرجن کے دوران حادثہ،مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوئی

بنگال:مورتی وسرجن کے دوران حادثہ،مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوئی

کولکاتا، 6 اکتوبر

۔ جلپائی گوڑی ضلع کے مال بازار میں بدھ کی رات وسرجن کے دوران مال ندی کی سطح آب میں اچانک اضافہ ہونے سے پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ بدھ کی رات حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودارا بسو نے کہا کہ 7 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ اس کے بعد دیر رات ایک اور شخص کی لاش ندی سے نکالی گئی۔ 11 لوگ اب بھی نازک حالت میں مال بازار سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل ہیں۔

ندی کے بیچ میں بنائی گئی عارضی جیٹی اور جزیرے پر پھنسے لوگوں کو دھیرے دھیرے نکالا گیا ہے لیکن دو درجن سے زائد افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ دیر رات راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تین کرینیں ندی میں اتاری گئیں، جن کے ذریعے لوگوں کو باہر نکالا جا رہا تھا۔ بھاری ہونے کی وجہ سے کرین ندی کے بہاؤ میں نہیں بہہ رہی تھی اور راحت اور بچاؤ کام آسان تھا لیکن رات ایک بجے کے قریب زوردار بارش شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وہیں موقع پر راحت کام میں شامل سول ڈفینس کے ایک ملازم نے جمعرات کی صبح بتایا کہ وہاں پولیس تو تھی لیکن آفت سے نمٹنے کے لئے معقول وسائل موجود نہیں تھے، ورنہ اس طرح لوگوں کی جان نہیں جاتی۔ انہوں نے بتایا کہ جب مورتیوں کا وسرجن کیا جا رہا تھا تو ایک طرف بھیڑ بڑھ رہی تھی اور دوسری طرف ندی میں پانی۔ اس وقت ہم نے سب کو خبردار کیا۔ تھوڑی دیر بعد اچانک پانی بڑھ گیا۔ لیکن ہمارے پاس رسی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ کوئی کشتی نہیں تھی۔ اس لیے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔

جمعرات کی صبح بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بچاؤ کا کام میں رخنہ پڑا ہے۔ ضلع عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ پانی کی سطح میں اچانک اضافہ کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مورتی وسرجن کے لیے 10 سے زائد ٹرکوں میں بتوں کے وسرجن کے لیے بڑی تعداد میں لوگ ندی میں اترے ہوئے تھے۔ اچانک سطح آب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ ندی میں ڈوب گئے۔اس حادثے میں اب تک 8 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11 لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments