Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsبی جے پی کانگریس کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے:...

بی جے پی کانگریس کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: ملکارجن کھڑگے

احمد آباد، 27 نومبر
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو نرمدا ضلع کے دیدیاپاڑا میں ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے 70 سالوں میں کچھ نہ کرنے کے الزامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے بی جے پی کو آدیواسیوں کی زمین لوٹنے اور بے روزگاری دور نہ کرنے پر گھیر ا۔
قومی صدر بننے کے بعد گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلی بار میٹنگ میں آئے ملکارجن کھڑگے جارحانہ نظر آئے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ہر بیان کا جواب دیا۔ مودی کے خود کو غریب، چائے بیچنے والا اور اوقات بتانے سے متعلق بیانات پر انہوں نے کہا کہ ہم ان سے بھی غریب ہیں۔ غریبوں سے زیادہ غریب ہیں۔ ان کی تو کوئی چائے پیتا ہے ، لیکن ہم اچھوتوں میں آتے ہیں، ہماری تو چائے بھی کوئی نہیں پیتا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایسا کرکے وزیر اعظم عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ کتنی بار جھوٹ بولیں گے، وہ جھوٹوں کا سردارہیں۔ ریاست پر بڑھتے قرض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ یہ رقم بھی وزیر اعظم مودی عوام کی جیبوں سے جمع کریں گے۔ کانگریس کو ایک اور موقع دینے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے انہیں آئین میں حکومت بدلنے کا حق دیا ہے، انہیں اس کا استعمال کرنا چاہئے۔
کانگریس نے ملک کو جمہوریت دی
قبائلی اکثریتی علاقے دیدیاپار میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ گجرات کا یہ انتخاب نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کے لیے اہم ہے۔ بی جے پی یہاں 27 سال سے حکومت کر رہی ہے۔ اگر وہ اتنے سالوں سے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی تو عوام انہیں دور کر دیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ دہلی سے آنے والے لوگ ٹانگ مارتے ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا۔ گاندھی، نہرو اور سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک کو بنایا ہے۔ گاندھی نے آزادی لائی، پٹیل اتحاد اور نہرو نے جمہوریت کی بنیاد رکھی اور چلائی۔ آزادی کے بعد ملک جمہوریت کے مطابق چل رہا ہے۔ کانگریس کے دور میں کام مضبوطی سے ہوا، ایسا نہیں ہوا کہ پل بنا اور گر جائے۔
اس نے ملک کو مضبوط رکھا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ اس کے باوجود ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کانگریس نے 70 سال میں کیا کیا؟ اگر ہم کچھ نہیں کرتے تو جمہوریت نہیں رہتی۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر غریبوں اور ان کی زمینوں کو لوٹنے کا الزام لگایا۔ قبائلیوں کی زمین، جنگل اور پانی ختم کرکے امیروں کو دینے کی بات کی۔
کانگریس کو تقسیم کرنے کی کوشش
کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کانگریس پر سردار پٹیل کا احترام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سردار پٹیل، نہرو اور گاندھی نے مل کر ملک کو آزادی دلائی۔ انہوں نے پوچھا کہ سردار پٹیل کی تصویر پہلے آر ایس ایس اور بی جے پی کے دفاتر میں کہاں آویزاں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مرارجی دیسائی، مہتا نے بھی کچھ نہیں کیا
کانگریس کے 70 سالوں میں کچھ نہ کرنے کے بی جے پی کے الزام پر، کانگریس صدر کھڑگے نے پوچھا کہ کیا مرارجی دیسائی، مہتا یا گجرات کے دیگر لیڈروں نے کچھ نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے 27 سال کے اقتدار کے بعد بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو ملک میں سب سے کم غذائیت والی خوراک ملتی ہے۔ بے روزگاری کا سوال اٹھاتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ حکومت میں پانچ لاکھ اسامیاں ہیں، جب کہ ملک میں 30 لاکھ اسامیاں ہیں۔ اسے بھرنے کے بجائے وہ کلرک کی نوکری کا اپنے ہاتھوں سے تقرری نامہ تقسیم کرتے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ ریاست کی حالت خراب ہے، یہاں کا قرض ساڑھے چار لاکھ کروڑ تک بڑھ گیا ہے، نہ مودی جیب سے دیں گے، نہ اڈانی اور امبانی سے لیں گے، عوام کی جیب سے نکالیں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments