Friday, March 29, 2024
الرئيسيةNewsبرازیل کے نئے صدر لولا تیسری بار اقتدار سنبھالیں گے

برازیل کے نئے صدر لولا تیسری بار اقتدار سنبھالیں گے

برازیلیا، 31 اکتوبر

برازیل کو بالآخر نیا صدر مل گیا۔ لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔ انہوں نے صدر جائر بولسونارو کو شکست دی۔ بولسونارو دائیں بازو کے نظریے کے حامی ہیں۔ لولا نے اپنی تقریر میں امن اور اتحاد کی اپیل کی ۔

شروع سے ہی زیادہ تر انتخابی سروے لولا کو عوام کا پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے تھے۔ لولا کو انتخابات میں50.8 فیصد اور بولسونارو کو 49.2 فیصد ووٹ ملے۔ لیفٹسٹ لولا اس سے قبل برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔ اب ایک دہائی بعد، انہوں نے صدر کے طور پر حیران کن واپسی کی ہے۔

لولا نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ وہ ایک منقسم ملک کو متحد کریں گے۔انہوں نے ایمیزون کے جنگلات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون بھی طلب کیا ہے۔ لولا نے کہا-”میں 21.5کروڑ برازیلیائی لوگوں کے لیے حکومت کروں گا، نہ کہ صرف ان لوگوں کے لیے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ دو برازیل نہیں ہیں۔ ہم ایک ملک، ایک لوگ، ایک عظیم قوم ہیں“۔

لوئز اناسیوڈا سیلوا کو لولا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 77 سالہ لولا 2002 میں برازیل کے پہلے ورکنگ طبقے کے صدر بنے۔ لولا نے دو سال کی مدت پوری کرنے کے بعد 2010 میں صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس وقت کے دوران لولا 90 فیصد کے قریب منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ انتہائی مقبول سمجھا جاتا تھا۔

لولا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔ لولا نے اپنے سیاسی کیرئیر میں چھٹی بار صدارتی انتخاب لڑا۔ انہوں نے پہلی بار 1989 میں برازیل کا صدارتی انتخاب لڑا۔

لولا کی ورکرز پارٹی سال 2018 میں بدعنوانی کے مقدمات میں پھنس گئی تھی۔ انہیں تین سال تک کی سزا بھگتنی پڑی۔ لولا پر برازیل کو کساد بازاری میں ڈالنے کا الزام تھا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments