Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsبرطانیہ کو ملا پہلا ہندوستانی نژاد وزیراعظم

برطانیہ کو ملا پہلا ہندوستانی نژاد وزیراعظم

لندن،24اکتوبر

کبھی ہندوستان پر حکومت کرنے والے برطانیہ کو ہندوستانی نژاد پہلا وزیر اعظم ملنے جا رہا ہے۔ رشی سونک برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔ ان کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کی دوڑ میں بھارتی رشی سونک اور سابق وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان تھا تاہم بورس جانسن کے پیچھے ہٹنے کے بعد ان کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفیٰ کے بعد حکمراں کنزرویٹو پارٹی نے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی۔ اس بار وزارت عظمیٰ کے دعوے کے لیے کم از کم ایک سو ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی شرط رکھی گئی تھی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے کل 357 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ ایسے میں لز ٹرس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والے ہندوستانی نژاد رشی سونک ایک بار پھر سنجیدہ دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی ٹوبیاس ایل ووڈ برطانیہ کے سیکورٹی منسٹر ٹام ٹونگیٹ نے کھل کر سونک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ادھر برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا کہ رشی سونک برطانوی ووٹرز کی پہلی پسند ہیں۔ سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار رشی سونک کے درمیان سروے میں 44 فیصد لوگ سونک کے ساتھ نظر آئے۔ صرف 31 فیصد نے بورس جانسن کی حمایت کی۔ اس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی کے اندر ایک بار ووٹنگ کا موقع مل سکتا ہے۔ دریں اثناء کنزرویٹو پارٹی کے 150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے رشی سونک کی حمایت کا اعلان کیا۔

بورس جانسن نے پیر کو کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بننے کی دوڑ شروع ہونے سے قبل اپنی نامزدگی واپس لے لی۔ اس کے بعد رشی سونک کے لیے راستہ مکمل طور پر صاف ہوگیا جب کہ ہاو¿س آف کامنز کے لیڈر پینی مورڈنٹ نے بھی آخری لمحات میں اپنا نام واپس لے لیا۔ سرکاری اعلان کے بعد، ہندوستانی ٹیکنالوجی کے ماہر نارائن مورتی کے داماد رشی سونک بھی برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیر اعظم ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments