Wednesday, February 28, 2024
الرئيسيةNewsماحولیات کا تحفظ کرکے ہم کئی انسانی حقوق کی حفاظت کر سکتے...

ماحولیات کا تحفظ کرکے ہم کئی انسانی حقوق کی حفاظت کر سکتے ہیں: صدر مرمو

نئی دہلی، 14 دسمبر

۔صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں آج (14 دسمبر 2022 کو) قومی توانائی تحفظ کے دن کے موقع پر ، قومی توانائی تحفظ ایوارڈس، قومی توانائی اثرانگیزی اختراع ایوارڈ س اور قومی پینٹنگ کمپٹیشن پرائز پیش کیے۔ انہوں نے اس موقع پر ’ای وی۔ یاترا پورٹل‘ کا بھی آغاز کیا۔ ’ای وی۔یاترا پورٹل ‘ کو توانائی اثر انگیزی کے بیورو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد گاڑی میں، قریب ترین موجود پبلک ای وی چارجر کے بارے میں نیوی گیشن سہولت فراہم کرانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہیہ یقینی بنانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے کہ مستقبل کی نسلیںکثافت سے مبرا ماحول میں سانس لیں، ترقی کریں اور صحت مند زندگی بسر کریں۔ صاف ہوا میں سانس لینا بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے ذریعہ، ہم انسانی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجزکا سامنا کرتے ہوئے، توانائی تحفظ ایک عالمی اور قومی ترجیح ہے۔ حالانکہ بھارت کا فی کس کاربن اخراج اور گرین ہاووس گیسوں کا اخراج عالمی اوسط کے ایک تہائی سے بھی کم ہے، پھر بھی بھارت ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ماحولیات کے تحفظ میں غیر معمولی تعاون پیش کر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سی او پی -26 میں بھارت نے ’طرز حیات برائے ماحولیات‘ یعنی لائف کا پیغام دیتے ہوئے، عالمی برادری سے ایک ماحولیات دوست طرز حیات اپنانے کی اپیل کی تھی۔ بھارتی ثقافت اور روایت میں، ہمارا طرز حیات لائف کے پیغام کے ساتھ ہمیشہ بااصول رہا ہے۔ فطرت کا احترام ، فطری وسائل کو ضائع نہ کرنا اور فطری وسائل میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کرنا اس طرح کے طرز حیات کاجزو لاینفک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے طرز حیات کو اپنانے کی جانب عالمی برادری کو ترغیب فراہم کرانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments