Thursday, April 18, 2024
الرئيسيةNewsمنیش سسودیا سے سی بی آئی نے تقریباً 9 گھنٹے تک  پوچھ...

منیش سسودیا سے سی بی آئی نے تقریباً 9 گھنٹے تک  پوچھ گچھ کی

نئی دہلی ،17اکتوبر

دہلی کے مشہور ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے پوچھ گچھ ختم ہو گئی ہے۔ منیش سسودیا سے سی بی آئی کی ٹیم نے تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ منیش سسودیا سی بی آئی کے دفتر سے باہر دیر شام باہر نکلے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سسودیا سے اس گھوٹالے سے متعلق کئی اہم سوالات اور جوابات پوچھے ہیں۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے پیر کو منیش سسودیا کے اس پوچھ گچھ کی مخالفت کی تھی۔ منیش سسودیا تقریباً 11:15 بجے دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔ یہاں سی بی آئی اپنے سوالات کے ساتھ ان کا انتظار کر رہی تھی۔ تقریباً 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا دیر شام سی بی آئی کے دفتر سے باہر آئے۔پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کے دفتر سے باہر آئے منیش سسودیا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہاں کوئی گھوٹالے کا معاملہ نہیں تھا۔ سارا کیس جعلی ہے۔ یہ کیس کسی تفتیش کے لیے نہیں بلکہ آپریشن لوٹس کو کامیاب بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہاں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سی بی آئی اب اس معاملے میں منیش سسودیا کے جوابات کا تجزیہ کرے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر سی بی آئی ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوتی ہے تو انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے منیش سسودیا کو اتوار کو طلب کیا تھا اور ان سے پیر کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور پارٹی کے دیگر کارکنوں نے منیش سسودیا سے پوچھ گچھ پر دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ اس کے بعد وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے سنجے سنگھ اور پارٹی کے کچھ دیگر کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کہا کہ انہوں نے وہاں لاگو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کچھ لیڈروں نے بھی کہا تھا کہ منیش سسودیا کو پیر کو سی بی آئی گرفتار کر لے گی۔ سوربھ بھردواج نے کہا کہ اگر سسودیا کو گرفتار کیا گیا تو گجرات میں ہماری مہم مزید مضبوط ہوگی۔ لوگ جانتے ہیں کہ انہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں سی بی آئی، ای ڈی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ اگر منیش جیل گئے تو ہمارا سر اونچا ہوگا۔سی بی آئی کی پوچھ گچھ میں شامل ہونے سے پہلے سسودیا نے صبح کہا تھا، ‘اگر میں گرفتار ہو جاو¿ں تو افسوس نہ کرنا، بلکہ فخر کرنا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ مجھے ملک کے لیے قربانیاں دینے کا موقع ملا ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments