الرئيسيةNewsکانگریس کی کمان ملکارجن کھڑگے کے ہاتھ میں NewsNational کانگریس کی کمان ملکارجن کھڑگے کے ہاتھ میں By Aman Khan October 26, 2022 0 18 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp congress command came in hands of mallikarjun kharge نئی دہلی، 26 اکتوبر ۔ کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز پارٹی کی باگ ڈور سنبھال لی۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں کھڑکے کی حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر سونیا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ کانگریس کی باگ ڈور 24 سال بعد غیر گاندھی خاندان کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں الیکشن افسر مدھوسودن مستری نے اسٹیج پر ہی کھڑگے کو جیت کا سرٹیفکیٹ سونپا۔ اس دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ کھڑگے کا عہدہ سنبھالنے پر وہ راحت محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کھڑگے صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انہوں نے کھڑگے کو بھی مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ حلف برداری سے پہلے کھڑگے صبح راج گھاٹ پہنچے۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد وہ پنڈت جواہر لعل نہرو، راجیو گاندھی، جگجیون رام اور اندرا گاندھی کے مقبروں پر گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر کے عہدے کے انتخاب میں کھڑگے نے ششی تھرور کو شکست دے کر بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہیدالمقالة القادمةپی ایم آر ایف کے لیے جامعہ کے 12 ریسرچ اسکالرز کا انتخاب Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES News सम्पूर्ण समाधान दिवस में 147 में 14 का मौके पर निस्तारण। October 21, 2023 News बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 News जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular सम्पूर्ण समाधान दिवस में 147 में 14 का मौके पर निस्तारण। October 21, 2023 आर डी एस एस योजना कार्य की जांच में मिली लूज केविल तो कहीं पोल ही नहीं। October 3, 2023 बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 تحميل أكثر Recent Comments