Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsکانگریس لیڈر آصف محمد خان گرفتار،بد سلوکی کا الزام

کانگریس لیڈر آصف محمد خان گرفتار،بد سلوکی کا الزام

نئی دہلی، 26 نومبر ۔

اوکھلا کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کا ایک ویڈیو راجدھانی میں وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ ایک پولیس افسر کے لیے ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل وہ بغیر اجازت انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

اس دوران جب پولیس افسر نے ان سے الیکشن کی اجازت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے نازیبا زبان استعمال کی۔ پولیس نے شاہین باغ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی سی پی ایشا پانڈے نے بتایا کہ شاہین باغ تھانہ علاقے میں گشت کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مسجد کے باہر 20، 30 لوگ جمع ہیں۔ انہیں کانگریس ایم سی ڈی امیدوار اریبہ خان کے والد آصف محمد خان خطاب کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ایس آئی اکشے موقع پر پہنچے اور الیکشن کمیشن کی اجازت کے بارے میں پوچھا، جس پر انہوں نے ایس آئی کے ساتھ بدتمیزی کی ۔

ایس آئی اکشے کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 186، 353 کے تحت مقدمہ درج کرکے سابق ایم ایل اے کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سابق کانگریس ایم ایل اے آصف محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے دو دیگر منہاج اور صابر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مذکورہ ایف آئی آر میں ان کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آصف محمد خان نے پولیس افسر کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے دھکا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں زور و شور سے مہم چلا رہی ہیں۔ اب اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments