Monday, March 25, 2024
الرئيسيةNewsچین میں کورونا کا نیا خطرہ، کئی صوبوں میں پھیلا اومیکرون

چین میں کورونا کا نیا خطرہ، کئی صوبوں میں پھیلا اومیکرون

بیجنگ، 11 اکتوبر

۔ پوری دنیا کورونا کی وبا کو لے کرتھوڑا راحت کی سانس لینے لگی ہے ۔ اسی دوران چین میں کورونا کا نیا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ چین کے کئی صوبوں میں اومیکرون کے دو نئے ویریئنٹ کے پھیلنے کے بعد ایک بار پھر کورونا کو لے کر دہشت بڑھ گئی ہے۔

اومیکرون کو کوروناکا ایک مہلک ویریئنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اب چین کی کئی ریاستوں نے اومیکرون کے دو نئے ویریئنٹ بی ایف.7 اور بی اے .5.1.7 کی تصدیق پر ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بتایا گیا کہ دونوں ویریئنٹانتہائی متعدی ہیں۔اومیکروں کا بی ایف.7 ویریئنٹ پہلے ہی چین کے کئی صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ مقامی سینٹرز فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شوجیان نے کہا کہ اومیکرون کے بی ایف.7 ویریئنٹ کی پہلی بار شمال مغربی چین میں تصدیق ہوئی تھی، جبکہ اومیکرون کے بی اے .5.1.7 ویریئنٹ کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی جانب سے اومیکرون کے بی ایف.7 ویرئنٹ کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اومیکرون کا بی ایف.7 فارمیٹ تیزی سے کورونا کا نیا ویریئنٹ بنا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اومیکروںکا بی ایف.7 ویریئنٹ جلد ہی پورے چین کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اگر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے گئے۔

چین میں کورونا کے بارے میں یہ وحشت اس وقت ہے جب چین میں اب بھی صفر کووڈ پالیسی نافذ ہے۔ دنیا بھر کے تمام ممالک کورونا کی پابندیوں سے نکل چکے ہیں لیکن چین اب بھی اپنے تمام شہریوں پر پابندیاں لگا رہا ہے۔ ماضی میں خود چینی صدر شی جن پنگ کو ان پابندیوں کی پابندی کرنی پڑی۔ اس کے تحت سرحد پر پابندیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ، وسیع قرنطینہ اور لاک ڈاو¿ن کے نفاذ جیسے قوانین کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے چین کے شہریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments