Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsچنئی سے آج رات گزر سکتا ہے مینڈوس طوفان، تیز بارش کا...

چنئی سے آج رات گزر سکتا ہے مینڈوس طوفان، تیز بارش کا امکان

چنئی،9 دسمبر

۔ خلیج بنگال سے شروع ہوا سمندری طوفان مینڈوس تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان مینڈوس کے 9 دسمبر کی آدھی رات کو چنئی کے قریب ساحل سے گزرنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر تمل ناڈو کے کئی حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کے آثار ہیں۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کی صبح گردابی طوفان مینڈوس کی وجہ سے تمل ناڈو کے چنگلپٹو، ولوپورم اور کانچی پورم کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر چنئی کے مطابق اگلے تین گھنٹوں کے دوران وِلو پورم، کڈالور، مائیلادوتھرائی، ناگاپٹنم، تروورور، تنجاور، پڈوکوٹئی، رامناتھ پورم، تھوتھکوڈی، تھرونیل ویلی اور کنیا کماری اور کرائیکل خطہ میں کئی مقامات پر درمیانی بارش کا امکان ہے۔

آندھرا پردیش کے موسمیاتی مرکز کے مطابق، جنوب مغربی خلیج بنگال میں شدید سمندری طوفان ’’مینڈس‘‘ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تقریباً مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔ اب یہ چنئی سے 320 کلومیٹر جنوب- جنوب مشرق میں ہے۔

گریٹر چنئی کارپوریشن کمشنر نے کہا ہے کہ وسط رات کے دوران 65-75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 85 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی زیادہ سے زیادہ مسلسل ہوا کی رفتار کے ساتھ گردابی طوفان کی شکل میں مہابلی پورم کے آس پاس کے جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کو پار کرے گا۔ 9 دسمبر کو سمندری ساحل سے لوگ دور رہیں۔ چنئی نگرنگم نے کھلے علاقوں میں گاڑیاں پارک کرنے سے بھی منا کیا ہے۔ اس درمیان وزیر تعلیم اے نمسسوم نے کہا کہ طوفان کے مد نظر پدوچیری اور کرائیکل میں جمعہ کو تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments