Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsبنگلہ دیش میں طوفان سیترنگ نے مچائی تباہی، ہندوستان میں الرٹ

بنگلہ دیش میں طوفان سیترنگ نے مچائی تباہی، ہندوستان میں الرٹ

ڈھاکہ/ نئی دہلی، 25 اکتوبر

۔ سمندری طوفان ’’سترنگ‘‘ نے بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی ہے۔ خلیج بنگال میں بنے اس طوفان کے پیر کو یہاں ساحل سے ٹکرانے کے بعد مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ سینکڑوں درخت گر گئے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ڈیزاسٹر منسٹری کے کنٹرول روم کے ترجمان نے بتایا کہ برگنا، نیریل، سراج گنج اضلاع اور بھولا کے جزیرے اضلاع طوفان سترنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کاکس بازار کے ساحل سے ہزاروں افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، کاکس بازار کے ساحل سے کم از کم 28,155 افراد اور 2,736 مویشیوں کو بچایا گیا ہے۔ دوسری طرف اس کے اثر سے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تریپورہ، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، آسام، اروناچل پردیش اور میزورم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments