Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةNewsگجرات: پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ کی منشیات سمیت 6 گرفتار

گجرات: پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ کی منشیات سمیت 6 گرفتار

احمد آباد، 08 اکتوبر

۔ گجرات اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نےایک بڑی کارروائی میں گجرات کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور بین الاقوامی میری ٹائم باو¿نڈری لائن کے قریب ایک پاکستانی کشتی ‘الصقر’ کو پکڑ لیا ہے۔ اس کشتی سے تقریباً 350 کروڑ روپے کی 50 کلو میفیڈرون ڈرگس برآمد کی گئی ہے۔ اس کشتی میں 6 پاکستانی سوار تھے۔ ان سبھی کو گرفتار کر کے گجرات کے کچھ ضلع کے نالیہ میں واقع جاکھو بندرگاہ لایا گیا ہے۔

گجرات پولیس کے ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے منشیات کے ایک بڑے سرغنہ محمد قادر نے ہیروئن کی ایک کھیپ یہاں بھیجی تھی۔پولیس کے مطابق اس کھیپ کا لین دین بیچ سمندر میں ہونے والا تھا۔ جیسے ہی اس کا علم ہوا، گجرات اے ٹی ایس نے خفیہ طور پر کارروائی شروع کردی۔ اس کے تحت بھارتی کوسٹ گارڈ کی مدد سے سمندر کے بیچوں بیچ آپریشن کیا گیا۔ اس میں مشکوک کشتی کو گھیرے میں لینے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران کشتی سے 50 کلو میفیڈرون منشیات برآمد ہوئی۔ اے ٹی ایس نے کشتی میں سوار تمام پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

گجرات کے ڈی جی پی کے مطابق کوسٹ گارڈ اور پولیس کی ٹیمیں گرفتار لوگوں کے ساتھ کچھ کے جاکھو بندرگاہ پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں یہ اس طرح کی چھٹی کارروائی ہے، جسے اے ٹی ایس نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں گجرات کی کچھ بندرگاہوں سے بڑی مقدار میں منشیات کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments