جکارتہ،21نومبر
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آج زبر دست زلزلہ آیا جس میں 44 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتہمیں بھی محسوس کیے گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور متعدد شاہراہوں میں شگاف بھی پڑ گئی ہیں۔عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔