Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsآئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ :بھارت کو ہرا کرفائنل میں...

آئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ :بھارت کو ہرا کرفائنل میں پہنچا انگلینڈ

ایڈیلیڈ، 10 نومبر

۔ کپتان جوش بٹلر اور ایلکس ہیلز کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ، جہاں اس کا مقابلہ 13 نومبر کو پاکستان سے ہوگا۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 168 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 16 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 170 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوش بٹلر نے 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 80 اور ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 4 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 86 رن بنائے۔

اس سے قبل آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور سابق کپتان وراٹ کوہلی کی عمدہ نصف سنچری اننگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے 169 رن کا ہدف دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 33 گیندوں میں 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 63 رن بنائے اور کوہلی نے 40 گیندوں میں 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کوپہلے بلے بازی کے لئے مدعوکیا۔ ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور کے ایل راہل صرف 9 رن کے مجموعی اسکور پر کرس ووکس کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی ہندوستان کا اسکور 50 سے پار لے گئے ۔ روہت شرما 56 کے مجموعی اسکور پر 27 رن بنا کر کرس جارڈن کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادیو بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 14 رن بنانے کے بعد عادل راشد کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یہاں سے کوہلی اور ہاردک نے چوتھے وکٹ کے لیے 61 رن کی شراکت داری کرکے ہندوستان کے اسکور کو 136 تک پہنچا یا۔ اسی سکور پر کوہلی 50 رن بنا کر کرس جورڈن کا دوسرا شکار بنے۔ آخری اوورز میں ہاردک نے شاندار اننگ کھیل کر ہندوستان کے اسکور کو 20 اوور میں 6 وکٹ پر 168 تک پہنچا یا۔ ہاردک اننگ کی آخری گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل راشد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments