Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsبیلگاوی میں مہاراشٹر کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ ,سرحدی تنازعہ میں...

بیلگاوی میں مہاراشٹر کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ ,سرحدی تنازعہ میں اضافہ

ممبئی، 6 دسمبر

۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں مہاراشٹرا کی 10 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کرناٹک کے وزیر اعلی واساوراج بومائی سے فون پر بات چیت کی۔ اس دوران فڑنویس نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے مہاراشٹرا کی بسوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور کرناٹک میں رہنے والے مراٹھی بولنے والوں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔

دیویندر فڑنویس نے منگل کو کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی نے انہیں بتایا کہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں رہنے والے مراٹھی بولنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹرا کے دو وزراء سرحدی تنازعہ کو لے کر منگل کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن پیر کو ہی ریاستی حکومت نے وزراء کا دورہ ملتوی کر دیا۔

بیلگاوی میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کا ردعمل پونے میں دیکھا گیا، جہاں کرناٹک کی گاڑیوں پر بھی سیاہی لگائی گئی۔ پونے پولیس نے کسی بھی گاڑی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی اور سیاہی پھینکنے والوں کو حراست میں لے لیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments