Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsرنگا رنگ روایتی تقریبات کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کا آغاز

رنگا رنگ روایتی تقریبات کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کا آغاز

دوحہ ،20نومبر ۔
رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔دنیا بھر کے ممالک سے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہندوستان سے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے جہاں انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کی ۔افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جونگ کوک نے پرفارم کر کے سماں باندھ دیا جبکہ دیگر مختلف فنکاروں کی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین محظوظ ہوئے۔فرانس کے 1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کے رکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ یو اے ای کے نائب صدر، دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بھی دوحہ آمد ہوئی، شیخ راشد المکتوم فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب میں سعودی، اماراتی، ترکیہ اور مصری رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی، ترکیہ کے صدر اردغان بھی اہلیہ کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شریک تھے، جبکہ مصری صدر عبدالفتح السیسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے قطر آئے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شائقین کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب میں روایتی عربی نغموں پر رقص بھی کیا گیا۔شیخ تمیم بن حمدالثانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ورلڈکپ ایونٹ نے آج تمام قومیتوں، عقیدوں کو ایک جگہ جمع کردیا۔امیر قطر نے کہا کہ قطر اور عرب دنیا کی طرف سے ورلڈکپ 2022 میں سب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، جبکہ تقریب کے آغاز پر ا ونٹ کے ساتھ فنکاروں نے رقص کیا۔ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مورگن فری مین کی انٹری ہوئی جنہوں نے عربی لباس میں ملبوس شخص سے ورلڈکپ کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی، جس کے بعد سیکڑوں فنکاروں نے تلواروں کے ساتھ رقص کیا اور ڈرم بجائے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔
ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر پہنچ رہے ہیں ۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments