۔آئندہ بجٹ میں روزگار اور ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی صنعت کی تجویز
نئی دہلی، 21 نومبر
۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ سے قبل کی میٹنگ میں صنعت، بنیادی ڈھانچہ اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے پہلے گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ سیتا رمن نے پیر کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ سے اس ملاقات میں انڈسٹری کے لوگوں نے آئندہ بجٹ میں روزگار بڑھانے کے اقدامات پر بات کی۔ اس کے ساتھ ہی صنعتی شعبے نے سیتا رمن کو ٹیکس کی بنیاد اور کھپت کو بڑھانے کے لیے جی ایس ٹی اور ذاتی انکم ٹیکس سلیب کو معقول بنانے کی تجویز دی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور بھاگوت کشن راو کراڈ نے بھی وزیر خزانہ سیتا رمن کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ سیتا رمن کے ساتھ فنانس سکریٹری ٹی وی سومناتھن، وزارت خزانہ کے دیگر محکموں کے سکریٹریز اور چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن بھی تھے۔اس پہلی پری بجٹ میٹنگ میں صنعت کے رہنماو¿ں اور انفراسٹرکچر سیکٹر اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل 24 اکتوبر 2022 سے شروع ہوا تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گی۔