Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsمتنازع بیان دینے پر اداکار پریش راول کے خلاف ایک اور مقدمہ...

متنازع بیان دینے پر اداکار پریش راول کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

کولکاتہ، 6 دسمبر 

اب کولکاتہ پولیس نے بنگالیوں سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر تنازعات میں گھرے بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پریش راول کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

درحقیقت گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران پریش راول نے روہنگیا اور دراندازوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے بنگالیوں کی پسندیدہ خوراک مچھلی پکانے کے بارے میں تبصرہ کیا تھا۔ اس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کولکاتہ پولیس نے اداکار راول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اداکار کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153، 153 اے، 153 بی اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد سلیم نے اداکار راول کے خلاف کولکاتہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں ان پر بنگالیوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اگرچہ پریش راول نے خود اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے لیکن پھر بھی ان کے اس بیان سے پیدا ہونے والا تنازعہ تھمتا ہوا نظر نہیں آتا۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments