مہاراشٹر : پرائیویٹ بس میں لگی آگ، 11 کی موت، 38 زخمی

News

ناسک،8 اکتوبر

۔ مہاراشٹر کے ناسک میں ہفتہ کی صبح 4:40 بجے پیش آئے بس حادثے سے کہرام مچ گیا۔ یہ حادثہ ناسک اورنگ آباد روڈ پر ہوٹل مرچی چوک پر پیش آیا۔ اس حادثے میں نجی مسافر بس جل کر خاک ہو گئی۔ حادثے میں 11 مسافر جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یوتمال کے چنتامنی ٹریولس کی سلیپر کوچ بس ممبئی جا رہی تھی۔ دھولیاں سے ممبئی جا رہے ایک ٹرک نے ناسک اورنگ آباد روڈ پر مرچی ہوٹل چوراہے پر بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت بس میں سوار تمام مسافر سو رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں میں لپٹے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ 38 مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹریولز کمپنی کے مالک گڈو نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *