Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNewsلکھنو کے ہوٹل میں آتشزدگی، ناسک کانوجوان ہلاک، تین زخمی

لکھنو کے ہوٹل میں آتشزدگی، ناسک کانوجوان ہلاک، تین زخمی

لکھنو، 09 دسمبر

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں جمعرات کی رات 9.30 بجے چارباغ علاقے میں واقع ہوٹل رنگولی کے بیس منٹ میں واقع بیسٹ بریانی ریستوران میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ آگ کی زدمیں آنے والے تین افراد شدید طور پرجھلس گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس وقت ہوٹل میں سات افراد ٹھہرے ہوئے تھے۔ سبھی ناسک سے شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا۔ سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اے ڈی سی پی (سنٹرل) راجیش سریواستو نے بتایا کہ چارباغ میں کبیر ہوٹل ہے۔ اس کے ایک حصے میں رنگولی ہوٹل ہے۔ رنگولی کے بیس منٹ میں بیسٹ بریانی کے نام سے ایک ریستوراں ہے۔ یہ حادثہ یہاں پیش آیا۔ آگ لگتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ عملے نے کبیر ہوٹل میں نصب آلات سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی۔

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ریستوراں میں بریانی کھانے آئے لوگ حادثے میں بری طرح جھلس گئے۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ناسک کے رہنے والے پرکاش سدھاکر داترے (30) کو مردہ قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھی انیس شیخ عرف بادشاہ سمیت تین افراد شدید طور پرزخمی ہو گئے۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

چیف فائر آفیسر منگیش کمار نے بتایا کہ ریستوراں کے اوپر ہوٹل کے فائر آلات کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔ اے ڈی سی پی کے مطابق پرکاش سدھاکر داترے اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے پرتاپ گڑھ آیا تھا۔ جمعرات کو شادی سے واپس آنے کے بعد سبھی چارباغ کے رنگولی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ ان میں سے تین بریانی کھانے ریستوراں گئے۔ ہوٹل میں چار ساتھی آرام کر رہے تھے۔ سب کو جمعہ کو ٹرین سے واپس آنا تھا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments