ابتدائی تفتیش میں دونوں مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی لگتی ہے۔ پولیس مرنے والوں کی شناخت کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی عمریں 30 سے 32 سال کے درمیان ہیں۔ رپورٹ درج ہونے تک آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ فائربریگیڈ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ تین منزلہ فیکٹری نریلا انڈسٹریل ایریا کے ای بلاک میں ہے۔ یہ تین سو مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی دوسری تیسری منزل پر آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بیرونی شمالی ضلع کے ڈی سی پی دیوش کمار مہلا کے مطابق 293 لوگوں کے اندر ہونے کا خدشہ ہے۔ سب فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ آگ بجھانے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ حادثے کے وقت ربڑ کی چپل تیار ہو رہی تھی جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پیر کی شام جنوبی دہلی میں ماونٹ کیلاش اپارٹمنٹس کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو سخت جدوجہد کرنا پڑی۔
اس سال آتشزدگی سے متعلق حادثات میں 591 جانیں ضائع ہوئیں
سال 2021-22 میں فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو کل 27343 کالیں (1 اپریل سے 31 مارچ تک) موصول ہوئیں۔ یہ تعداد 2020-2021 میں 25709 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں کل 1634 کالز میں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ سے پہلے 2019-2020 اور 2018-2019 کے بارے میں بات کریں تو یہ تعداد 31 ہزار سے زیادہ تھی۔ اس وقت حادثات میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد بہت کم تھی۔ اس سال جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 591 ہے۔ گزشتہ سال 346 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔