Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsمہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

۔کانگریس نے تشار گاندھی کی یاترا میں شرکت کو تاریخی قرار دیا

ممبئی، 18 نومبر

۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شرکت کی ۔ مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے شیگاو ں میںتشار گاندھی اور راہل گاندھی نےپیدل یاترا کی۔

راہل گاندھی نے جمعہ کی صبح 6 بجے اکولا ضلع کے بالاپور سے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا آغاز کیا۔ جب یہ یاترا ضلع بلڈھانہ کے شیگاو¿ں پہنچی تو مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی یہاں یاترا میں شامل ہوئے۔ تشار گاندھی نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ شیگاوں ان کی جائے پیدائش ہے۔ میں 18 تاریخ کو شیگاو¿ں میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گا۔ شیگاو¿ں میرا برتھ سٹیشن بھی ہے۔ میری والدہ ڈی این ہاوڑہ میل وایا ناگپور ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ جب ٹرین 17جنوری ، 1960کو شیگاوں اسٹیشن پر رکی تھی ، تب میری پیدائش ہوئی ۔

کانگریس نے تشار گاندھی کی یاترا میں شرکت کو تاریخی قرار دیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جواہر لعل نہرو اور مہاتما گاندھی کے پڑپوتوں کا ایک ساتھ چلنا حکمرانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ جمہوریت کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، لیکن انہیں اسے ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ آج راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میںتشار گاندھی کے ساتھ مکل واسنک، مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے، دیپیندر ہڈا، ملند دیوڈا، مانیکراو ٹھاکرے، بھائی جگتاپ نے شرکت کی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 نومبر سے مہاراشٹر میں جاری ہے۔ یہ یاترا 20 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہونے والی ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments