Friday, December 1, 2023
الرئيسيةNewsگجرات الیکشن: ووٹنگ کاپہلامرحلہ جمعرات کو 

گجرات الیکشن: ووٹنگ کاپہلامرحلہ جمعرات کو 

احمد آباد، 30 نومبر (ہ س)۔

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس میں بی جے پی سمیت کانگریس کے چار درجن سے زیادہقد آور لیڈر ووٹ ڈالیں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل، مرکزی وزراء منسکھ منڈاویہ، پرشوتم روپالا، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے علاوہ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارجن موڈھواڈیہ، کارگزار صدر ریتک مکوانا، آنند چودھری، اننت پٹیل وغیرہ لیڈر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

معلومات کے مطابق، سی آر پاٹل سورت کے مجورا علاقے میں واقع شیشووہار پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ مرکزی وزیر روپالا امریلی کے ایشوریہ گاو¿ں میں اپنا ووٹ ڈالیں گی۔ مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ بھاو نگر ضلع کے پالیتانہ کے ہنول گاو ں میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق سی ایم وجے روپانی راجکوٹ شہر کے جیون نگر سوسائٹی-1 میں واقع انل گیان مندر میں ووٹ ڈالیں گے۔ وزیر تعلیم جیتو واگھانی صبح 8 بجے بھاو نگر شہر کے شری رام نگر اسکون سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی سورت شہر میں اُمرہ میں ووٹ ڈالیں گے۔

موڈھواڈیہ پوربندر، راجیہ گرو راجکوٹ میں ووٹ دیں گے

تقریباً ایک درجن سینئر کانگریس لیڈروں نے پہلے مرحلے میں سوراشٹرا اور جنوبی گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالیں گے۔ اس میں گجرات پردیش کانگریس کے سابق صدر اور پوربندر سیٹ سے امیدوار ارجن موڈھواڈیہ پوربندر کے موڈھواڈیہ کے موڈھواڈا پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر رتوک مکوانا، چوٹیلا ٹاور چوک پر واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول، راجکوٹ میں راجکوٹ ایسٹ کے امیدوار اندرنیل راجیہ گرو، امریلی کے امیدوار اور سابق اپوزیشن لیڈر پریش دھانانی امریلی بہار پرا میں ، لاٹھی کے امیدوار ویرجی ٹھومر امریلی ضلع کی کوکاو تحصیل میں واوڈی پرائمری سکول میں ووٹ ڈالیں گے ۔کنو بھائی کلساریا بھاو نگر ضلع کی مہووا تحصیل کے بھوتیشور پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ آنند چودھری سورت ضلع کی مانڈوی تحصیل کے گوردھا گاو¿ں کے پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ اننت پٹیل نوساری ضلع کی ونسدا تحصیل کے انائی گاو ں کے پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments