Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsوارانسی:شیولنگ کی کاربن ڈینٹنگ کے معاملے میں 14 اکتوبر کو پھر سماعت

وارانسی:شیولنگ کی کاربن ڈینٹنگ کے معاملے میں 14 اکتوبر کو پھر سماعت

وارانسی، 11 اکتوبر

۔ گیان واپی مسجد کے احاطے میں سروے کے دوران پائے گئے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈینٹنگ کے معاملے میں منگل کو ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس میں اپنا حکم محفوظ کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی۔ مانا جا رہا ہے کہ اب اس پر فیصلہ بھی اسی دن آسکتا ہے۔

دوسری جانب گیانواپی مسجد سے متعلق ایک اور معاملے میں بھی سول جج سینئر ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ مہیندر کمار پانڈے کی عدالت میں مسجد کے احاطے میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی پوجا کی مانگ کے سلسلہ میں سماعت ہوئی۔ اب اس معاملے کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔ عدالت نے سماعت کی تاریخ 12 اکتوبر مقرر کی ہے۔

گیانواپی مسجد کے وضوخانہ میں سروے کے دوران 16 مئی کو شیو لنگ جیسی شکل ملی تھی۔ اس کے بعد سیتا ساہو، منجو ویاس، ریکھا پاٹھک، لکشمی دیوی اور راکھی سنگھ، ماں شرنگر گوری کیس کی مدعیان نے اپنے وکیلوں کے ذریعے کہا کہ تھا کہ وضو خانہ میں ملنے والا پتھر ایک قدیم شیولنگ ہے۔ ان خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ شیولنگ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ یا کسی اور سائنسی طریقے سے جانچ کی جائے۔ اس کیس میں مدعا علیہ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے عدالت سے 7 اکتوبر کو وقت مانگا گیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ 11 اکتوبر کو مسجد کمیٹی کو سننے کے بعد وہ اپنا فیصلہ سنائے گی۔

آج کی سماعت میں مسجد کمیٹی کے وکلاء نے کہا کہ مبینہ شیولنگ کی سائنسی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے مقدمے میں مدعی نے گیانواپی میں براہ راست اور بالواسطہ دیوی دیوتاؤں کی پوجا کا مطالبہ کیا ہے۔ سوال کیا کہ وہ شیولنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں۔ مدعی کے وکیل کے دلائل پر مدعی نے احتجاج درج کروایا۔ عدالت نے سماعت میں مدعی کی جانب سے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر کئے گئے اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی وضاحت کرنے کو کہا۔ مدعی منجو ویاس، لکشمی دیوی، ریکھا پاٹھک، سیتا ساہو، ایڈوکیٹ ہری شنکر جین اور وشنو شنکر جین مدعی نمبر 2 تا 5 نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کاربن ڈیٹنگ شیولنگ کے لیے نہیں بلکہ آس پاس کے علاقے کے لیے مانگ کی ہے۔ شیولنگ کی عمر کے تعین کے لیے ایسی سائنسی تکنیک کو اپنانے کی کوشش کی جائے تاکہ اسے کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments